ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ: سواری کو اوورٹیک کرنے کے دوران بائک سوار کی بس سے ٹکر :دونوں بائک سوار ہلاک

منڈگوڈ: سواری کو اوورٹیک کرنے کے دوران بائک سوار کی بس سے ٹکر :دونوں بائک سوار ہلاک

Sat, 26 Aug 2017 21:15:53    S.O. News Service

منڈگوڈ:26/اگست (ایس اؤنیوز)بس اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکرکے نتیجے میں بائک سوار اور عقبی سوار جائے وقوع ہی ہلاک ہونے کا واقعہ سرسی ۔یلاپور روڈ کے ہوئیل گول دیہات کے قریب پیش آیاہے۔

مہلوک بائک سوار کی شناخت سرسی تعلقہ دونڈشی نگر کے مکین شکیل احمد ابیِّ گیری اور عقبی سوار گگن بی کے کے طورپر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یلاپور سے سرسی کی طرف سفر کررہی بائک ہوئیل گول کے قریب سواری کو اوور ٹیک کرنے کے دوران یلاپور سے آرہی کے ایس آر ٹی سی بس کو سامنے سے ٹکر دینےکے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کو لے کر سرسی دیہی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: